29 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلي علاقے جنوبي وزيرستان ميں فوج اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپوں ميں انيس افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: پاکستاني ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند طالبان کے ايک گروپ نے جنوبي وزيرستان کے علاقے شکئي ميں سرنگ بابا زيارت نامي سيکورٹي چيک پوسٹ پر حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں نو سيکورٹي اہلکار ہلاک ہوگئے-بعدازاں سيکورٹي اہلکاروں نے شدت پسندوں کے خلاف جوابي حملہ کر کے دس افراد کو موت کے گھاٹ اتھار ديا- فوج نے علاقے کا محاصر کرکے باقي ماندہ شدت پسندوں کي گرفتاري کے لئے سرچ آپريشن شروع کرديا ہے –

.....

/169